انڈین وارن بفٹ کہلانے والے راکیش جھن جھن والا انتقال کرگئے

انڈین وارن بفٹ کہلانے والے راکیش جھن جھن والا انتقال کرگئے
انڈین وارن بفٹ کہلانے والے راکیش جھن جھن والا انتقال کرگئے
سورس: File

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی سٹاک مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کی مہارت کی وجہ سے بھارتی وارن بفٹ کہلانے والے راکیش جھن جھن والا انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش گزشتہ کافی عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ اتوار کے روز ان کی طبیعت خراب ہوئی تو اہل خانہ انہیں لے کر ہسپتال پہنچے جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

راکیش بھارت کے سب سے امیر تاجروں  میں سے ایک تھے ۔  وہ ہنگامہ میڈیا اور ایپ ٹیک کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ وائسرائے ہوٹلز، کانکارڈ بایوٹیک، پروووگ انڈیا اور جیوجت فائنانشیل سروسز کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔ حال ہی میں انہوں نے اکاسا ایئرلائنز لانچ کی تھی ۔ انہوں  نے 40 فیصد حصہ داری کیلئے اکاسا ایئر میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔

 فوربز کے مطابق راکیش جھن جھن والا کے اثاثوں کی مالیت 5.8 ارب ڈالر تھی۔ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔  گزشتہ برس اکتوبر میں نریندر مودی نے راکیش سے ملاقات کی تھی جس کی ایک تصویر نے ہنگامہ مچا دیا تھا۔ اس تصویر میں راکیش کسی پر بیٹھے نظر آرہے تھے جب کہ بھارتی وزیر اعظم ان کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -