' آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ، مفتاح اسماعیل کا اہم بیان

' آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام ...
' آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ، مفتاح اسماعیل کا اہم بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

نجی نیوز چینل کے  پروگرام میں مفتاح اسماعیل سے جب میزبان نے پوچھا کہ 'کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟' اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپےکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگےگی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینےکے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرضےکے لیے پہلے4 ارب ڈالرکا بندوبست کہیں اور سےکرنےکی شرط لگائی تھی، دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ہے، آئی ایم ایف کو کل تک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے بھیج دیں گے، ہم سب کو بیٹھ کر چارٹر آف اکانومی کرنا ہوگا، تیل کی 1بلین ڈالرکی خبر میں نہیں سعودی عرب تصدیق کرے تو بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی پیداواربڑھا دی، کیا ہم  نے صنعتیں بڑھائیں؟ شادی ہال بڑھا دیے، کرپشن کا ادارہ بنایا تو  شریف آدمیوں کوپکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا۔

مزید :

قومی -