پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ غریدہ فاروقی نے دعویٰ کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا "حقیقی آزادی جلسہ" عمومی نارمل جلسہ تھا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا " ہاکی سٹیڈیم لاہور کی کُل گنجائش 45ہزار ہے۔ کل کے جلسے میں تین اطراف تماشائیوں کا اہتمام ہوا تو کم و بیش 35ہزار اور پلیئنگ ایریا میں بھی اگر تماشائی جمع ہوں تو کم و بیش 10ہزار لوگوں کی گنجائش بنتی ہے۔ اس حساب سے یہ پی ٹی آئی کا عمومی نارمل جلسہ کہلایا جا سکتا ہے۔"
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی غریدہ فاروقی تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کی شرکت کے حوالے سے اعدا د و شمار پیش کرتی رہتی ہیں جس کی بنا پر انہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
ہاکی سٹیڈیم لاھور کی کُل گنجائش 45ہزار ہے۔ کل کے جلسے میں تین اطراف تماشائیوں کا اہتمام ہوا تو کم و بیش 35ہزار اور پلیئنگ ایریا میں بھی اگر تماشائی جمع ہوں تو کم و بیش 10ہزار لوگوں کی گنجائش بنتی ہے۔ اس حساب سے یہ PTI کا عمومی نارمل جلسہ کہلایا جا سکتا ہے۔ pic.twitter.com/bE6RIMpb34
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 14, 2022