پاکستان کا 75 واں یوم آزادی برطانیہ میں دھوم دھام سے منا یا جا رہا ہے

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی برطانیہ میں دھوم دھام سے منا یا جا رہا ہے
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی برطانیہ میں دھوم دھام سے منا یا جا رہا ہے

  

لندن ( چوہدری تبریز عورہ )پاکستان کا 75 واں یوم آزادی  پوری دنیا سمیت برطانیہ میں جوش و جذے اور دھوم دھام سے منایا جارہا  ہے  برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منعقد ہوئی ۰پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب کا مزید احوال ملاحظہ فرمائیں تبریز عورہ کی اس رپورٹ میں 

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے قومی پرچم لہرایا ۔تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

 (لندن )پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کے 75 ویں  یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب  منعقد کی گئی جس میں پاکستانی و کشمیری  کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس میں پاکستان ہائی کمیشن کے عملہ ، مسلح افواج کے افسران ، برطانوی ممبران پارلیمنٹ ، کونسلرز ، لوکل کونسلوں کے میئرز اور لندن کے میئر صادق خان کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی 

پرچم کشائی کی تقریب سے اپنے خطاب میں  ہائی کمشنر نے تمام پاکستانیوں کو 75ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی اور ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا آج ہم سب اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں آزاد وطن جیسی نعمت سے نوازا ۰آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح  ، علامہ ڈاکٹر محمد  اقبال اور تحریک پاکستان کے دیگر ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے اپنے غیر متزلزل عزم اور دور اندیش قیادت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ریاست تشکیل دی۔جس کی بدولت ہم آج ایک آزاد اور خود مختار ریاست میں رہتے ہیں 

پاکستان نے اپنے 75 سالہ دور میں بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنج کا سامنا کیا لیکن پاکستانی قوم نے اپنی قربانیوں اور استقامت سے نہ صرف ان چیلنج کا مقابلہ کیا بلکہ اس سلسلہ میں بے شمار کامیابیاں بھی حاصل کیں ۰الحمد للّٰہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے ہم نے دہشت گردی اور شدت پسند کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں 

برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہائی کمشنر معظم احمد خاں نے کہا آپ سب نے برطانیہ میں محنت اور جدو جہد کے ذریعے ہر شعبہ زندگی میں جس طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے میں اس مثالی کردار ادا کرنے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان کی قابل قدر ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے 

آج کے دن ہمیں اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو بھارتی دہشت گردی کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیئے جدو جہد کر رہے ہیں میں حکومت پاکستان کی طرف سے اپنے کشمیر بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقوق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا آیئے ہم عہد کریں اپنے وطن عزیز کی مضبوطی اور سر بلندی کے لئے ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طور پر اقبال اور قائد کے افکار کے مطابق مشعل راہ بنائیں گے 

صدر پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر نے میئر لندن صادق خان کو  ستارہ پاکستان کا اعزاز عطا کیا ۔ انہوں نے کہا میئر لندن صادق خان کے لیے سول ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

ہائی کمشنر  پاکستان اور میئر لندن صادق خان پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمہ کی رونمائی کی 

تقریب کے اختتام پر قومی گیت گائے گئے 

اسی طرح کی تقریبات پاکستان کے  برطانیہ کے دیگر شہروں میں موجودقونصل خانوں میں بھی  منعقد کی گئیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -