مریم بی بی خود چل کر"ارشد ندیم" کے گھر گئیں،شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی پہنچا۔۔۔؟عظمیٰ بخاری کا "ایکس " پر پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس" پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے جیسے پنجاب حکومت نے دی ۔ مریم بی بی خود چل کر "ارشد ندیم" کے گھر گئیں ۔ ارشد ندیم کو انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی گئی ہے جسکا نمبر 9297 ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی "ارشد ندیم "کے پاس پہنچا؟ یا انکی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟