گوادر اور شیرانی میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی اور پسنی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع شیرانی کے علاقے کچھ بینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔اُدھر نامعلوم افراد نے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ایک د±کاندار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ ااُتاردیا۔دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔