زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی نیچے آگئے
لاہور( کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی نیچے آگئے، ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سترہ کروڑ ڈالر کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر تین ارب ڈالر سے بھی گر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انتیس نومبر تک زرمبادلہ کے ذخائرکی مالیت آٹھ ارب تئیس کروڑ ڈالر تھی۔ جس میں ایک ہفتے کے دوران مزید سترہ کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر آٹھ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر آٹھ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کمی سے دو ارب چھیانوے کروڑ ڈالر پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب نو کروڑ تیہتر لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔
