گلوکارہ شاہدہ منی کی آواز میں ”سلطنت“کا گیت ریکارڈ

گلوکارہ شاہدہ منی کی آواز میں ”سلطنت“کا گیت ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی کی آواز میں گزشتہ روز فلم”سلطنت“کا ایک گیت ریکارڈ کیا گیا۔ اس گانے کی موسیقی نوید واجد علی ناشاد نے ترتیب دی ہے ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے میلوڈی کوئین نے کہا کہ ڈائریکٹر سید فیصل بخاری کی فلم”سلطنت“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے انہوں نے مجھے انتہائی شارٹ نوٹس پر گانے کی ریکارڈنگ کا کہا میں نے ان کی بات مانتے ہوئے حامی بھر لی کیونکہ ایک سچے فنکار کے لئے ایس باتیں پریشانی کا باعث نہیں ہوتیں ۔میں نے فوری ریہرسل کی اور گانا ریکارڈ کروادیا ۔شاہدہ منی نے کہا کہ ریکارڈنگ کے اختتام پر موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ آپ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں اور میلوڈی کوئین آف ایشیاءکا لقب آپ پر ہی سجتا ہے آپ کا یہ گانا یقیناً زبان زد عام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر گانا دل کی گہرائیوں سے گایا ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ کامیابی حاصل کرنا اگر مشکل ہے تو اسے برقرار رکھنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔میرا یہ گانا شائقین موسیقی کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

مزید :

کلچر -