ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن فلم ”ایج آف ٹومارو “کا پہلا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (آئی این پی)جاپانی سائنس فکشن ناول آل یو نیڈ از کل کو فلمی شکل میں ڈھالنے کی ذمہ داری دی بورن آئیڈینٹی ٹی کے ہدایت کار ڈاو¿ج لی مین نے اٹھائی جبکہ اسکرین رائٹنگ کے فرائض کرسٹوفر میک کوائر، جیز بٹرورتھ اور جین ہینری جیسے منجھے ہوئے لکھاریوں نے نبھائی ہے۔فلم کی کہانی مستقبل قریب کے بارے میں ہے جب ایلین زمین پر حملہ کردیتے ہیں، ٹام کروز لیفٹیننٹ کرنل بل کیج کے کردار میں نظر آئیں گے ۔
