فی الحال مجھے شادی کی کوئی جلدی نہےں‘رےشم
لاہور(آئی اےن پی) اداکارہ رےشم نے کہا ہے کہ مجھے فی الحال شادی کی کوئی جلد نہےں جب بھی کرونگی سب کو بتا کر وں گی انسان کو اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف چینلز پر بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرتے ہیں حالانکہ ان کو برا کہنے سے پہلے ہمیں خود اپنے آپ کا احتساب کرنا چاہئے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر ان اداکاروں کی عدم موجودگی میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو قطعی طور پر بھی کسی آرٹسٹ کو زیب نہیں دیتا۔
