نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب نے جنرل اختر عبدالرحمن کلب کو شکست دےدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب سنت نگر اور جنرل اختر عبدالرحمان کرکٹ کلب کے درمیان کرکٹ میچ اقبال پارک میں ہوا۔ جنرل اختر عبدالرحمن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 234رنز بنائے حسنین نے 55رنز، عتیق نے 51رنز، عثمان نے 22، محمدفرحان15، نوید نے 35رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ شکیل منظور نے 30رنز دیکر دو وکٹ، وسیم اکبر اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ نیو پرنس کرکٹ ٹیم نے 8وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ عمران بٹ نے شاندار سٹروک کیھلتے ہوئے 120رنز، زوہیب نے 46رنز ناٹ آﺅٹ اور نوید نے 31رنز بنائے، انس اور مجاہد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
