جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بھارت کے درمیان ٹور میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا

جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بھارت کے درمیان ٹور میچ کا پہلا دن بارش کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنوئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بھارت کے درمیان دو روزہ ٹور میچ گزشتہ روز شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل بیٹنگ پریکٹس کرنے کی خواہاں تھی لیکن بارش نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، دونوں ٹیمیں دوسرے دن کے کھیل کےلئے آج ہفتہ کو میدان میں اتریں گی۔