پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائرےکٹر کا اہم اجلاس کل ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائرےکٹر کا اہم اجلاس (کل ) اتوار کو ہوگا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ ےہ اجلاس کونسل کے ہیڈ آفس واقع نیلم بلاک لاہور میں ہوگا ۔اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے میڈیا ڈائریکٹر طارق اعوان کے مطابق اجلاس میں آئندہ ہونے والی پاک بھارت سیریز سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔
