غلط فہمیاں دور کرنے کےلئے ضروری ہے میل جول بڑھے،جسٹس مدن لوکور

غلط فہمیاں دور کرنے کےلئے ضروری ہے میل جول بڑھے،جسٹس مدن لوکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)بھارتی سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس مدن لوکورنے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی عدلیہ اور بار کے وفود کا ایک دوسرے کے ہاں خیر سگالی دورے کرنے سے باہمی اعتماد کی فضا اور تعلقات میں بہتری پیدا ہوتی ہے اور جمہوری حکومتوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد بھی ملتی ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں بار کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے ۔بھارتی جج نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام میں میل جول بڑھے اور دوریاں ختم ہوں ۔لاہور ہائیکورٹ بار میں آمد پر لاہور ہائیکورٹ بار کے قائمقام صدر چودھری غلام سرور نہنگ ، ایم بلیغ الزمان چودھری سیکرٹری اور عثمان شیر گوندل فنانس سیکرٹری کے علاوہ آصف محمود چیمہ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، محمد احسن بھون ممبر پاکستان بار کونسل، اعظم نذیر تارڑ ممبر پاکستان بار کونسل، شہرام سرور چوہدری سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، ملک غلام عباس نسوانہ سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، سرفراز احمد چیمہ سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ممبران نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ آخر میں مسٹر جسٹس مدن لوکور کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی شیلڈ پیش کی گئی۔
جسٹس مدن لون

مزید :

صفحہ آخر -