سرکاری سکولوں کو انگلش میڈیم کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری سکولوں کو انگلش میڈیم میں تبدیل کرنے کے خلاف اور اردو کو قومی زبان کے طور پر رائج کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار قومی زبان تحریک کے صدر شریف نظامی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سکولوں کوانگلش میڈیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلش کو نصاب کا حصہ بنانے سے قومی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ اس سے ملکی ترقی بھی متاثر ہو گی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سکولوں میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔
انگلش میڈیم
