ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اختیار ضلعی حکومتوں کو دے دیا گیا،رانا ثناءاللہ

ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اختیار ضلعی حکومتوں کو دے دیا گیا،رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کردی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو سزائے موت دینے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایک افسوس ناک اقدام ہے ۔مولانا شمس الرحمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں موثر پیش رفت ہوئی ہے ،قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔حضرت امام حسین ؓ کے رسم چہلم کے موقعہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی غور نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کے رسم چہلم کے موقعہ پر ڈبل سواری بند کرنے کا فیصلہ ضلعی حکومتیں کریں گی ۔ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اختیار ضلعی حکومتوں کو دے دیا گیا ہے اگر وہ ضرورت سمجھیں گی تو وہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کردیں گی اگرانہوں نے ضرورت محسوس نہ کی تو وہ پابندی عائد نہیں کریں گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہلسنت والجماعت کا پرامن احتجاج ایک جمہوری حق ہے مولانا شمس الرحمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا قاتلوں کو پکڑنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن کو زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔
رانا ثناءاللہ

مزید :

صفحہ آخر -