نیشنلبینک کے ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنلبینک کے ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد عرفان خان نے نیشل بینک کے ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔این بی پی ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیشل بینک کے بورڈ آف گورنرز نے بینک سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن کو 70 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا۔وفاق کے خود مختار اداروں میں 70 فیصد پینشن دی جا رہی ہے مگر بورڈآف گورنرز کے فیصلے کے بعد این بی پی کے ملازمین کو 33 فیصد پینشن دے کر باقی پینشن سے محروم کر دیا گیا ہے جو امتیازی سلوک ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیشن میں کمی کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز کا اختیار ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -