پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے سے برآ مدات میں اضا فہ ہو گا ،فتخار ملک

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے سے برآ مدات میں اضا فہ ہو گا ،فتخار ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار ) ممبر ایڈوائز ری کمیٹی آ ف پلا ننگ کمیشن پاکستان اور بزنس مین پینل کے چیئر مین افتخار علی ملک نے یور پین یو نین کا شکر یہ اد ا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے سے کی ٹیکسٹائل برآ مدات میں اضا فہ ہو گا ۔ تاہم اب یہ سر مایہ کاروں اور ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کا کا م ہے کہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کرے جو یو رپی یو نین کے 27ممالک میں قا بل قبول ہو ں ۔انھو ں نے کہاکہ گور نر پنجا ب چوہدری محمد سر ور تعر یف کے قا بل ہیں جن کی محنت اور خلو ص کی و جہ سے یو پی یو نین کے مما لک کو اس بات پر راضی کیا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا در جہ دے کر ان مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی جائے ۔انھو ں نے مزید کہا کہ رواں سال بزنس مین پینل نے فیڈریشن کی تمام سیٹیں بلا مقا بلہ جیت لی ہیں ۔جس میں سینئر نائب صدرشو کت احمد اور نائب صدر ایس ایم نصیر کا تعلق آپٹما سے ہے ۔ جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فیڈریشن کی تو سعت سے اپنی سفارشات حکو مت سے منظور کروانے میں مدد لاے گی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار میں اضا فہ ہو گا جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے گے ۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر ہو نے کی حیثیت سے وہ نجی شعبہ کی خاص شور پر ٹیکسٹائل سیکٹر کی بھر پور مدد کر سکیں گے ۔ تاکہ وہ پاکستان کے لیے زر مبادلہ کما سکے ۔
افتخار ملک

مزید :

صفحہ آخر -