لاہور میں دومختلف مقامات پر دوافراد قتل

لاہور میں دومختلف مقامات پر دوافراد قتل
لاہور میں دومختلف مقامات پر دوافراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دومختلف مقامات پر دوافراد کو قتل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شپ گجرپورہ کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب 45سالہ ریاض احمد اپنے گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریاض کو زخمی کر دیا جو بعد میں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔دوسرا واقعہ گجرپورہ کے علاقے چائنہ سکیم کے قریب پیش آیا جہاںرچناٹاﺅن شاہدرہ کے محمد رمضان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رمضان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں،واقعہ گھریلو چپقلش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم ڈکیتی مزاحمت بھی ہوسکتی ہے۔ دونوں مقتولین کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں اور مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -