پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام کا آغاز

پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر+خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے قومی تعلیمی پالیسی میں موجود نیشنل پروفیشنل سٹینڈرڈز کے حصول کےلئے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام کا آغاز کر دیا اس پروگرام کا مقصد کوالٹی ٹریننگ کے ذریعے طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اس طرح اساتذہ کی سٹینڈرڈائزیشن میں بھی مدد ملتی ہے جس سے ان کا معاشی مستقبل محفوظ رہتا ہے اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام علی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپ کل ختم ہو گئی ورکشاپ میں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ میں فانڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام اور ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر شرکاءکو تحقیق، سکول مینجمنٹ اورپروفیشنل ایجوکیشنل سٹینڈرڈز کے بارے میں لیکچر ز دیئے گئے ورکشاپ کے اختتام پر علی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور پیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر منیر نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے -

x