وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان کیساتھ کیے وعدے پورے کر رہے ہیں : وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری

14 دسمبر 2016 (12:23)

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواز ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان کیساتھ کیے وعدے پورے کر رہے ہیں ، این 85شاہراہ کی تکمیل سے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو چکا ہے ۔وزیرا عظم نے بلوچستان کے عوام کو ترجیخ دی ۔

تربت کے علاقے بلنگر میں سوراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل میں شاہراہوں کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں،وزیراعظم نے کہاتھاکہ وہ بلوچستان کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کریں گے تاہم وزیراعظم کی بارباربلوچستان آمدآپ کی محبت کاثبوت ہے۔

جنید جمشید کی میت کل کراچی روانہ کی جائے گی ، انتظامات مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ سے علاقے کے عوام مستفید اور ترقی کاعمل تیز ہوگا،سی پیک منصوبے میں گوادرکوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔مواصلات اور شاہراہوں کاجال بچھانے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

وزیرا علیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے گوادر تک کاسفر 8 گھنٹے تک رہ گیاہے،سڑک کی تعمیر سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں