حکومت کا جنوبی وزیرستان کے 79گاؤں سے لوگوں کی 21دسمبر کے بعد آئی ڈی پیز کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان
جنوبی وزیرستان(آن لائن)حکومت نے جنوبی وزیرستان کے 79گاؤں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی 21دسمبر کے بعد آئی ڈی پیز کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین سے کہا گیا ہے کہ وہ 21دسمبر تک خرگی ائی ڈی پیز کیمپ میں رجسٹریشن کریں ۔بصورت دیگر 21دسمبر کے بعد ان کے تمام مراعات بند کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں گورنر سیکرٹریٹ فاٹا سے پولیٹیکل انتظامیہ کو باقائدہ احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
سرکاری زرائع کے مطابق حکومت نے جنوبی وزیرستان کے 79گاوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر یعنی 21دسمبر تک ائی ڈی پیز کیمپ خرگی ائیں اور رجسٹریشن کریں۔21دسمبر کے بعد ان کی آئی ڈی پیز کی حیثت ختم کی جائے گی ۔ان 79گاو ں میں جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا ،تحصیل مکین ،تحصیل سراروغہ ،تحصیل سرویکئی اور تحصیل تیارزہ کے وہ علاقے شامل ہیں جن کو سات دسمبر سے اکیس دسمبر تک کے لئے رجسٹریشن کی مہلت دی گئی تھی ۔ان میں کانی گرم کا علاقہ بھی شامل ہے۔
زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افسیر محمد شعیب خان نے بدھ کے دن اپنے دفتر میں قبائلی جرگہ کو بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 79گاوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آئی ڈی پیز کی حیثیت 21دسمبر کے بعد ختم کی جائے گی ۔اس لئے حکومت نے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اکیس دسمبر تک مہلت دی ہے کہ وہ اکیس دسمبر تک آئی ڈی پیز رجسٹریشن کیمپ خرگی ائیں اور اپنا رجسٹریشن کریں ۔اس کے بعد ان کی آئی ڈی پیز کی حیثیت ختم کی جائے گی ۔اس سلسلے میں جب پولیٹیکل آفیسر محمد شعیب خان سے رابطہ قائم کیاگیا تو انھوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ 79گاوں جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا ،تحصیل مکین ،تحصیل سراروغہ ،تحصیل سرویکئی اور تحصیل تیارزہ میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاءئے کہ وہ اس مہلت سے فاہدہ اٹھائیں اور اکیس دسمبر تک اپنا رجسٹریشن کریں۔