ن لیگی ایک اور پرندہ اڑنے کو تیار، وزیر اقلیتی امور طاہر سندھو کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے رابطہ

ن لیگی ایک اور پرندہ اڑنے کو تیار، وزیر اقلیتی امور طاہر سندھو کا پیپلزپارٹی ...
ن لیگی ایک اور پرندہ اڑنے کو تیار، وزیر اقلیتی امور طاہر سندھو کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے رابطہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کا ایک اور پرندہ اڑنے کیلئے تیار، پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی خلیل طاہر سندھو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار خفیہ رابطے شروع۔

روزنامہ خبریں کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈوبتی کشتی کو دیکھ کر صوبائی وزراءبھی ادھر اُدھر ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، کوئی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خفیہ میٹنگز کررہے ہیں اور کوئی پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اخباری ذرائع کے مطابق حال ہی میں پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی خلیل طاہر سندھو نے لاہورمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے اور پارٹی میں شمولیت بارے یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے ایم این اے اور ایم پی ایز بھی مسلم لیگ ن سے جانے والے ہیں۔

اخبار کے مطابق اس وقت وہ اس لئے خاموش ہیں کہ ان کو ترقیاتی فنڈز مل رہے ہیں لیکن انہوں نے دوسری پارٹیوں سے معاملات طے کرلئے ہیں ۔

مزید : لاہور