اگر آپ کے چہرے پر داڑھی ہے تو آپ یہ کام کر کے باآسانی اس کے ذریعے ہر گھنٹے ہزاروں روپے کما سکتے ہیں، مردوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی

اگر آپ کے چہرے پر داڑھی ہے تو آپ یہ کام کر کے باآسانی اس کے ذریعے ہر گھنٹے ...
اگر آپ کے چہرے پر داڑھی ہے تو آپ یہ کام کر کے باآسانی اس کے ذریعے ہر گھنٹے ہزاروں روپے کما سکتے ہیں، مردوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کی داڑھی کے متعلق سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جن مردوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے ان کی تو چاندی ہو گئی کیونکہ اب وہ بغیر کچھ کیے ہزاروں روپے کما سکتے ہیں۔ یونی لیڈ میگزین کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کچھ عرصہ قبل تحقیق میں بتایا تھا کہ اگر خواتین مردوں کی خشخشی داڑھی پر ہاتھ پھیریں تو ان کے جسم میں ایک فرحت بخش ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو انہیں ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سے نجات دلاتا اور پرسکون کرتا ہے۔

آپ کا انگوٹھا اِس طرح مُڑا ہوا ہے یا سیدھا ہے، اِس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ انتہائی دلچسپ بات جانئے

اس تحقیق کے بعد ایک گرومنگ برانڈ نے داڑھی والے مردوں کو اپنے ہاں ملازمت دینی شروع کر دی ہے جن کی داڑھی پر اس برانڈ کی گاہک خواتین ہاتھ پھیریں گی تاکہ پریشانی سے نجات پا سکیں۔ اس کے عوض برانڈ مردوں کو 30پاﺅنڈ (تقریباً 4400روپے) فی گھنٹہ ادائیگی کرے گا۔اس نوکری کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند مردوں کے لیے شرط یہ ہے کہ ان کی داڑھی کم از کم 2انچ لمبی ہو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس