ایس ایم ای فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے‘ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

ایس ایم ای فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے‘ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے وفد نے صدر ولی اللہ خان کی قیادت میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایس ایم فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے حوالے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ولی اللہ خان نے کہا کہ ملک میں غربت و بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح سنگین مسئلہ ہے جس سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کی تکمیل کے لئے ایس ایم ای فاؤنڈیشن نے ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کا بیڑہ اٹھایا ایس ایم فاؤنڈیشن بین الاقوامی طرز پر بیروزگار کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی۔ایس ایم ای فاؤنڈیشن پڑھے لکھے ہنر مند نوجوانوں کو سی پیک سے منسلک منصوبوں و دیگر نجی اداروں میں روزگار فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ ہمارے نوجوان معاشرے کے باوقار شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ملک سے غربت وبیروزگاری کے خاتمے کے حوالے سے ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے مشن کو سراہا اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی طے کی ہے۔ سی پیک سے ملک میں بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بیروزگاروں کو بہترین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
جس کے لئے نوجوانوں کو ابھی سے تیاری کرنی ہوگی۔

مزید :

کامرس -