امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک (آن لائن)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ٹیکس ریٹ میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1240.64 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 5.20 ڈالر (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 1241.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1239.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1242.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1244.74 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1246.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔#/s#

*****

13-12-17/--29

مزید : کامرس