لاہور نالج پارک کمپنی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں معاہدہ
لاہور(پ ر) لاہور نالج پارک کمپنی نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے ساتھ لاہور نالج پارک کی پراجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ انتظامات کے مطابق ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب دو مراحل میں تعمیراتی کام کی تعمیل کیلئے بطورِ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی اپنے فرائض سر انجام دے گی جن میں سکیورٹی روڈ،داخلی دروازوں کی تعمیر اور سوک انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی شامل ہیں ۔معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں لاہور نالج پارک کے دفتر میں منعقد کی گئی ۔ ڈاکٹرزبیر اقبال غوری ، چیف ایگزیگٹو آفیسر لاہور نالج پارک کمپنی، اور عامر مرزا ، جنرل مینیجر کنٹریکٹس اینڈ پروکیورمنٹ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب نے معاہدے پر دستخظ کئے ۔ اس موقعہ پر مجاہد شیر دل ، چیف ایگزیگٹو آفیسر، انفراسٹرکچڑ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب اور لیفٹینینٹ جنرل محمد اکرم چئیر مین، لاہور نالج پارک کمپنی بھی تقریب میں موجود تھے ۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق ،ایگزیکیوٹنگ ایجنسی(انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب) کی جانب سے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور دسمبر 2017ء کے اختتام تک لاہور نالج پارک کی سائٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ دو ابتدائی پیکجز کے تحت 8مہینوں میں کام مکمل ہو جائے گا جس کے تحت کمپنی کو لاہور نالج پارک میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں ز اور آر اینڈ ڈی سینٹرز کے قیام میں مدد ملے گی ۔
فی الحال لاہور نالج پارک اٹلی کی تین یونیورسٹیوں ( پو لی ٹیکنیکو ڈی ٹارینو، یونیورسٹی آف باری ، یونیورسٹی آف بولوگنا اور پاک اٹلی یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) کے اشتراک سے پاک اٹلی یونیورسٹی کے قیام کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔کمپنی معروف برطانوی میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر سویڈش اور چینی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کے قیام کیلئے بھی ابتدائی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے ۔ اس کے علاوہ ترک ٹیکنو پارک کے قیام کے لئے بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ لاہور نالج پارک کی افتتا حی تقریب کا انعقاد اگلے سال کے آ غاز میں متوقع ہے ۔ لاہور نالج پارک پاکستان کا پہلانالج اور ریسرچ پارک ہونے کی حیثیت سے تحقیق او ملکی اقتصادی ترقی کے لئے باعث انقلاب ثابت ہو گا ۔