گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 695چھاپے ،54گرفتار

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 695چھاپے ،54گرفتار

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے695مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر06دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 6,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر54افراد کو گرفتار کروایا گیا۔13افراد کو سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت آپریشن کا سلسلہ جاری رکھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1