فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے فری موبائل میڈیکل وبلڈ گروپنگ کیمپنگ کا سلسلہ گزشہ ہفتے بھی جاری رہا۔ مجموعی طور پر 11 میڈیکل لگائے گئے۔ ان کیمپوں پر تین ہزار سے زائد افراد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ایف آئی ایف کی جانب سے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی گئیں۔جن علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ کی گئی ان میں قصور پورہ، مانگا منڈی، موہلنوال، گلشن راوی، کوٹ لکھپت اور شاہدرہ شامل ہیں ۔جبکہ بلڈ گروپنگ کیمپ نیو ایرا گرائمر اسکول سمن آباد، مسجد ابراہیم بی بلاک شافی کالونی ہربنس پورہ اور مسجد فرقان چوہدری پارک شامل ہیں۔ ان کیمپوں پر مجموعی طور پر دو سو سے زائد افراد کی بلڈ گروپنگ کی گئی۔ بلڈ گروپنگ کیمپوں سے مستفید ہونے والوں کو المدینہ بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ممبر شپ کارڈ بھی فراہم کیے گئے۔ میڈیکل کیمپوں پر آنے والے افراد کو مفید طبی مشورے بھی دیئے گئے جبکہ درجنوں افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ موبائل میڈیکل کیمپ پر اسپیشلسٹ ڈاکٹربھی خدمات سر انجام دیتے رہے اور مقامی رضا کاروں نے بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔
فلاح انسانیت