کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،9میڈیکل سٹوروں کے کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیے گئے

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،9میڈیکل سٹوروں کے کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور راؤ امتیاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران ، ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں داتا گنج بخش زون، واہگہ زون، گلبرگ زون، راوی زون، سمن آبادزون، شالیمار زون، علامہ اقبا ل زون اور عزیز بھٹی زون کے ڈرگ انسپکٹرز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور راؤ امتیاز کومیڈیکل سٹوروں کے کیسز پربریفنگ دی۔ 9 میڈیکل سٹوروں کے کیسز کو ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا اور6میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی،20کیسزکو ملتوی کر دیا گیا۔


جبکہ 12کیسز کو ڈراپ کر دیا گیا ہیں۔