یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنا عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہے

یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنا عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہے

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے عالمی یوم انسانی حقوق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنا عالم اسلام کیلئے ناقابل قبول ہے۔اقوام متحدہ نے یروشلم کو تینوں الہامی مذہب کا مشترکہ شہر قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور یہ فیصلہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے نے مسلمان دشمنی کا اعلان کر دیا ہے،مسلم ممالک کو متحد ہو کر قوت ایمانی سے اس شرمناک فیصلے کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس میں تمام مسلمان ممالک امریکہ سے مطالبہ کریں کہ وہ فوری طور پر اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے اس اقدام کو واپس لے اور بصورت دیگر اسرائیل اور امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1