فاٹا کے عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں مل سکے

فاٹا کے عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں مل سکے

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رویہ ہے فاٹا کی عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے ، بلا تاخیر بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے ، پاکستانی قوم فاٹا کو خیبرپختون خواہ میں ضم کرنے کی حامی ہے لیکن نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی مخالفت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فاٹا کی عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں ملے ، فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیری حربے قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فاٹا کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے حکومت فوری طور پر فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرے اور فاٹا میں ایف سی آر کی خاتمہ کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1