عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے،مولانا عزیز الرحمن
لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی،پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مبلغ ختم نبوت لاہورمولانا عبدالنعیم ،مولانا عبدالعزیز،مولانا علیم الدین شاکر ، مولاناعبدالشکورحقانی ،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ، حامد بلوچ نے 16دسمبرکو گول باغ راوی روڈلاہورمیں منعقد ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا ،ختم نبوت کے عنوان پر مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئیکہاکہ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے حکومت عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کی ناپا جسارت کر نے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو عقیدہ ختم اور تحفظ ناموس رسالت قوانین کے ایکٹ پر شب خون مار نے کی جسارت نہ ہو انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی سازشیں شہدا کی قر بانیوں اور علماء کی چوکیداری کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہونگی۔ عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نے والے ہی کل شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیں گے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے ۔