1300سے زائد سکول سربراہوں سے محروم،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

1300سے زائد سکول سربراہوں سے محروم،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب کے13سو سے زائد سکولوں میں سربراہ نہ ہونے پر تحریک التواء اسمبلی میں جمع کرادی ،اپنی تحریک التواء میں انہوں نے کہا ہائر سیکنڈری سکولز میں 700 سبجیکٹ سپیشلسٹ نہیں ہیں اور سکیل 20 کی 275 آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ سکیل 19 میں 600 اور سکیل 18 میں 1700 آسامیاں دستیاب ہیں یہ تمام آسامیاں ان سروس پرموشن سے پْر ہونی ہیں لیکن بدقسمتی سے اڑھائی سال سے سکیل 19 اور 20 میں کوئی پروموشن نہیں ہوئی جبکہ دیگرسکیلز کی پروموشن کا عمل بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

نبیلہ حاکم

مزید : میٹروپولیٹن 1