اوور سیز پاکستانیز کمیشن نے 12کروڑ مالیت کی 9جائیدادیں واگزار کرا لیں

اوور سیز پاکستانیز کمیشن نے 12کروڑ مالیت کی 9جائیدادیں واگزار کرا لیں

لاہور(اپنے نمائندے سے )اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی12کروڑ روپے مالیت کی 9 جائیدادیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔یہ بات وائس چیئرپرسن اوپی سی ،شاہین خالد بٹ نے افسران کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔چیئر مین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری ،کوارڈینیٹر حاجی محمد نواز، ڈائریکٹرجنرل سید جاوید اقبال بخاری ، ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل آغا یوسف ، ڈائر یکٹر ز راجہ زبیر، عشرت اللہ نیازی اوردیگر سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات کے اضلاع میں واقع اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیاتھا۔ اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے ان جائیدادوں سے قبضہ ختم کراکے انہیں اصل مالکان کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1