پاک سرزمین پارٹی عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی،الطاف شاہد

پاک سرزمین پارٹی عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی،الطاف شاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنماچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ دوسروں نے عوام کو زخم دیاہم مرہم رکھیں گے۔اپنے مفادات کیلئے عوام میں نفاق کابیج بونے والے وفاق کی علامت نہیں بن سکتے۔قوم کوجس قیادت کی تلاش تھی اس تصور پرمصطفی کمال کے سواکوئی پورانہیں اترتا۔

پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ، مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اور سیکرٹری جنرل رضاہارون نے قومی مسائل کاراہ حل تلا ش کرلیا ۔ہماری قیادت کے نزدیک ملک وقوم کی انتھک خدمت عبادت ہے۔ اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ قومی وسائل کا درست استعمال کئے بغیرپیچیدہ عوامی اورقومی مسائل کوشکست نہیں دی جاسکتی۔حکمران مسلسل ناکامی اوربدنامی کے باوجود قومی ترجیحات درست کرنے کیلئے تیار نہیں،ان کی اصلاحات قومی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔انہوں نے کہا کہ جان ہے توجہان ہے کے مصداق شہریوں کی صحت اورتعلیم کوترجیحات میں سرفہرست رکھنا ہوگا۔ مفلس ونادار افراد کی محرومیوں کامداواکیاجائے ورنہ مایوسی میں شدت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نڈر اورنیک نیت قیادت کے فقدان نے پاکستانیوں کوایک متحدقوم سے ہجوم بنادیا ،ک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ، مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اور سیکرٹری جنرل رضاہارون کی صورت میں قیادت کی کمی پوری ہوگئی ۔

پاک سرزمین

مزید : میٹروپولیٹن 1