ٹرمپ کا اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ، شیخ عرفان

ٹرمپ کا اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ، شیخ عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلم حکمرانوں کو کہیں کہ امریکہ سے فوری طور پر معاشی اور سفارتی تعلقات ختم کردیں جب تک ٹرمپ اپنا اعلان واپس نہیں لیتے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

، ٹرمپ کا یہ اعلان دوسرے ملک کے اندورنی معمالات میں کھلی خلاف ورزی ہے ، ٹرمپ نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہے ۔





انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،پاکستانی عوام فلسطنیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ، فلسطین کی جدو جہد آزادی اور شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔