این اے 120کو ’’صافشفاف‘‘اور مثالی حلقہ بنائیں گے،یعقوب شیخ

این اے 120کو ’’صافشفاف‘‘اور مثالی حلقہ بنائیں گے،یعقوب شیخ

لاہور(لیڈی رپورٹر)نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین ،امیدوار این اے120محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود حلقہ میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔اپنی مدد آپ کے تحت حلقہ این اے 120کو ’’صاف شفاف‘‘اور مثالی حلقہ بنائیں گے۔خدمت کی سیاست کے ساتھ عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔صفائی ایمان کا حصہ ہے، ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک ہم اپنے آپ کو صاف نہیں رکھیں گے۔ ایک صاف ستھرے ذہن میں ہی تعمیری سوچ اور اچھے خیالات جنم لیتے ہیں۔گندا اور تعفن ذدہ ماحول جہاں ذہنی کوفت دیتا ہی ہے ساتھ ہی وبائی بیماریاں پھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی52کے علاقہ ملک پارک میں صفائی مہم کے دوران رضاکاروں سے خطاب اور اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی139کے صدر عمر بن عبدالعزیز، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے انچارج حافظ ابو بکر مدنی بھی موجود تھے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کی عملی مشق (صفائی مہم)کے دوران صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین بھی پہنچ گئے جنہوں نے محمدیعقوب شیخ اور دیگر شرکاء سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور فلاح انسانیت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ انہوں نے محمدیعقوب شیخ اور دیگر شرکاء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ کام واقع قابل ستائش ہے۔ ایسی ورکشاپ کے انعقاد سے نوجوان نسل کو اپنے پیارے پاکستان کو سجانے اور سنوارے کا شعور اُجاگر ہوگا اور حقیقت میں ایک ساز گار اور صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ این اے120کے علاقوں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1