برق رفتار ٹی 10کرکٹ لیگ میلہ آج شارجہ میں شروع

برق رفتار ٹی 10کرکٹ لیگ میلہ آج شارجہ میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شارجہ(نیٹ نیوز) برق رفتار،تیزتراورمختصرترین ٹی ٹین لیگ کا آج سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں آغاز ہو رہا ہے۔ 10 اووروں کے میچوں میں شریک چھ ٹیموں کو 2گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ جو4روزہ ایونٹ میں 12 میچز کھیلیں گی، ہرمیچ 90منٹ میں مکمل ہوگا۔ابتدائی روز2میچز کھیلے جائیں گے،افتتاحی میچ بنگال ٹائیگرز اور کیرالا کنگز، دوسرا میچ مراٹھااربین اورپختونز کے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراؤنڈ جمعرات سے برق رفتار،تیزتر اور10،10 اووروں پرمبنی مختصرترین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی میزبانی کررہاہے۔ جدیدترین طرزکے ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کودو گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ جو4روز میں10،10 اوورز کے 12میچزکھیلیں گی۔پہلے 2روزگروپ میچزہوں گے۔ ہرٹیم 2گروپ میچ کھیلے گی۔16 دسمبر کوپوزیشنز کے میچزہوں گے۔ اتوار 17دسمبرکو 2سیمی فائنلز اورفائنل کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز 90منٹ میں مکمل ہوجائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں سمراٹھااربین کے کپتان سابق بھارتی کرکٹر وریندرسہواگ ہیں۔ ٹیم میں مصباح الحق، محمدعامر، ڈوین براوو،کامران اکمل اورعماد وسیم شامل ہیں۔ پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک اورپلیئرز حسن علی، عادل رشید،عمراکمل، رنگناہیراتھ اورفہیم اشرف ہیں۔کولمبولائنز کی قیادت دنیش چندی مل کے سپردہے۔ جس میں سری لنکن پلیئرتھساراپریرا،تھریمانے اورچامیرا منتخب کئے گئے ہیں۔پختونز اسکواڈکے قائد شاہد آفریدی جبکہ پلیئرز میں فخرزمان، ڈوین اسمتھ، احمدشہزاد،عمرگل، سہیل خان، جنید خان اورمحمدنبی شامل ہیں۔کیرالاکنگز کی قیادت انگلش ون ڈے قائد اوون مورگن ہیں۔ وہاب ریاض، سہیل تنویر، شاکب الحسن، سیموئل بدری اورکیرن پولارڈ اسکواڈ میں موجود ہیں۔ بنگال ٹائیگرزکی قیادت پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کررہے ہیں۔ ڈیرن سیمی،انورعلی،سنیل نرائن، ڈیرن براوو اوررومان رئیس ٹیم میں شامل ہیں۔