واشنگٹن سندر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی

واشنگٹن سندر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی
 واشنگٹن سندر ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی

  

چندی گڑھ (نیٹ نیوز ) واشنگٹن سندر ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 18 برس اور 69 دنوں کی عمر میں ایک روزہ کیریئر کا آغازکر کے یہ اعزاز پایا۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی کوچ روی شستری نے واشنگٹن سندر کو ون ڈے کیپ پہنائی اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبیو کرنے والے ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی بن گئے، سچن ٹنڈولکر 16 برس اور 238 دنوں کی عمر میں ون ڈے ڈیبیو کر کے کم عمر بھارتی کھلاڑی ہیں، مانندر سنگھ دوسرے، ہربھجن سنگھ تیسرے، پارتھو پٹیل چوتھے، لکسمی راتن پانچویں، چیتن شرما چھٹے اور واشنگٹن سندر ساتویں کم عمر بھارتی کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی