رمیز راجہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر برہم

رمیز راجہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر برہم
 رمیز راجہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ نے ہمیں نظر انداز کرکے اپنے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر کرکٹ شائقین کی پریشانی بجا ہے، کرکٹ کس طرح مزید ایسے ٹیلنٹ کو نظر انداز کر سکتی ہے، دوسری جانب (ایف ٹی پی میں پاکستان کو نظر انداز کیا جانا) پاکستان ٹیم کو تمام فارمیٹس میں بہترین ٹیم بننے کیلیے ایک محرک ثابت ہو گا، اس لئے دنیائے کرکٹ اگر ہمیں نظر انداز کر رہی ہے تو یہ ان کیلیے ہی خطرے کی گھنٹی ہے۔‘‘واضح رہے کہ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر کے تحت 2019سے 2023 تک جو فیوچر ٹور پلان بنایا جا رہا ہے اس میں بھارت نے بڑے ملکوں سے میچز شیڈول کر لیے ہیں۔
2021کی چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ 2023کی میزبانی پر پہلے ہی قبضہ جمایا جا چکا تھا، اپنے زیادہ تر میچز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے شیڈول کرنے کیساتھ بھارت نے کماؤ پوت آئی پی ایل کو بھی عالمی ایونٹ کا درجہ دلا دیا، 2008 میں شروع ہونے والی لیگ میں بڑے کرکٹرز کی دستیابی ممکن بنانے کیلیے غیررسمی طور پر ہر ممکن کوشش گذشتہ ہرسال جاری رکھی گئی تاہم اس بار اسے بڑے منظم انداز میں مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔