پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مستقبل کے میگا ایونٹس میں کامیابی کے حصول کیلئے ہالینڈ سے گول کیپر کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے غیر ملکی اسٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے مرحلے میں غیر ملکی گول کیپر کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ہالینڈ کے کوچ کے ساتھ معاملات طے کیے جا رہے ہیں، پی ایچ ایف کا تھنک ٹینک گرین شرٹس کیخلاف بہت زیادہ گول ہونے کی وجہ گول کیپنگ کے شعبے میں خامیوں کو سمجھتا ہے۔

اس شعبے میں بہتری کے حصول کے لیے غیرملکی گول کیپنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کی بڑی رکاوٹ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل بھی ہیں، پلیئرز کی ان خامیوں پر قابو پانے کے لیے یورپی فزیکل ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی