نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ، لاہور کیمپس کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے کا انعقاد ، واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر نمل لاہور ، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ ) محمد اکرم خان ، بریگیڈیئر منظور قادر ،شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ فاطمہ فواد ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ وسیم عباس اور فائقہ راش سمیت دیگر معزز اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ ، فٹ بال ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے مقابلے شامل تھے ۔ طلباء نے کرکٹ ، فٹ بال ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی میں اپنے جوہر دکھائے جبکہ طالبات نے کرکٹ ،بیڈ منٹن اور سیگ ریس میں اپنا لو ہا منوایا۔ریجنل ڈائریکٹر نمل لاہور ،بریگیڈیئر (ریٹائرڈ ) محمد اکرم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’طلبہ کے درمیان کھیلوں کے مقابلے کروانے کا مقصد ان کو تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں باہمی تعاون کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔
۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرتی ہیں ۔ ‘ ‘مہمان خصوصی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈ ز تقسیم کیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہارنے والے طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔