آئی پی ایل ، بریڈ ہوج کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ کوچ مقرر

آئی پی ایل ، بریڈ ہوج کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ کوچ مقرر
 آئی پی ایل ، بریڈ ہوج کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ کوچ مقرر

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) کنگز الیون پنجاب نے آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈ ہوج کو نیا کوچ مقرر کر دیا۔ ہوج بطور پلیئر بھی آئی پی ایل میں تین مختلف فرنچائزز کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کوچی ٹسکرز کریلا اور راجستھان رائلز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں، اس کے علاوہ انہیں دو سیزنز میں گجرات لائنز کی کوچنگ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ کنگز الیون پنجاب نے بریڈ ہوج کی بطور کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوج انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ ہوج نے کہا کہ کنگز الیون پنجاب کو آئی پی ایل ٹائٹل جتوانا ان کا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے وہ سخت محنت کریں گے۔ ہوج کا شمار ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 252 ٹی ٹونٹی میچز میں 7338 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی