پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی خوش آئند ہے، جسبیر سنگھ بھوپاری

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی خوش آئند ہے، جسبیر سنگھ بھوپاری
 پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی خوش آئند ہے، جسبیر سنگھ بھوپاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی پر خوش آئند ہے، اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بھی بننی چاہیءں۔ان خیالات کا اظہار بھارتی نژاد کینیڈین فلمساز واداکار جسبیر سنگھ بھوپاری نے اپنے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار اور تکنیک کار بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے محدود وسائل میں بھی حیران کن نتائج دئیے جس کا بالی ووڈبھی برملا اعتراف کرتا ہے۔ جسبیر سنگھ نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہر سال پاکستان آتا ہوں مگر فلم انڈسٹری کی بدحالی دیکھ کر بے حد افسوس ہوتا، مگر چند سالوں سے نوجوان ٹیلنٹ نے جس طرح سے پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دیا ، وہ قابل تعریف ہے۔ جسبیر سنگھ نے کہا کہ بطور فلمساز واداکار پنجابی فلم ’’بلڈ سٹریٹ ‘‘ بنائی جس کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں بے حد سراہا گیا۔ مستقبل میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فنکاروں کو لے کر بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اراد ہے جس کے پیپرورک شروع کردیا ہے۔

مزید : کلچر