فلم ’’سڑک ‘‘ کی ریلیز کو 26 سال مکمل

فلم ’’سڑک ‘‘ کی ریلیز کو 26 سال مکمل

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’سڑک ‘‘ کی ریلیز کو 26 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار مہیش بھٹ کی تھرلر فلم ’’سڑک ‘‘ 1991 ء میں ریلیزکی گئی جس میں اداکار سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم 1991 ء میں باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری بڑی فلم تھی۔ اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر سپر ہٹ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

فلم میں بہترین ولن کا کردار ادا کرنے پر سداشیو امراپورکرکو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید : کلچر