فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے حوالے سے تشدد مسئلے کا حل نہیں :عامر خان

فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے حوالے سے تشدد مسئلے کا حل نہیں :عامر خان
 فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے حوالے سے تشدد مسئلے کا حل نہیں :عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے فلم ’’پدماوتی ‘‘ پر ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دی گئی دھمکیوں کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ پر براہ راست تبصرہ نہیں کریں گے لیکن تشدد مسئلے کا حل کبھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے اور میرا خیال ہے کہ کسی کو بھی تشدد کی دھمکیاں نہیں دینا چاہئیں یہ افسوس ناک ہے۔

مزید :

کلچر -