فن میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ،مایا سونو خان

فن میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ،مایا سونو خان
 فن میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ،مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں میری بچپن سے خواہش تھی فنکارہ بنوں جس میں کامیاب ہوئی ہوں ‘ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر پرعزم اور ارادے پختہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔ فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔

مزید : کلچر