سنی لیون ،مینا کماری کا کردار ادا کرینگی

سنی لیون ،مینا کماری کا کردار ادا کرینگی
سنی لیون ،مینا کماری کا کردار ادا کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آن لائن)بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون ماضی کی مشہور اداکارہ مینا کماری کا کردار ادا کریں گی۔ سنی لیون مینا اکماری کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارنبھائیں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل مینا کماری کے کردار کیلئے مادھوری ڈکشت اور ودیا بالن کو کاسٹ کیاجارہاتھا تاہم ان دونوں اداکاراؤں کے انکار پر سنی لیون کو یہ کردار دیاگیا۔
واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارہ مینا کماری کو ان کی بہترین اداکاری پر بالی وڈ انڈسٹری میں ٹریجڈی کوئین کا خطاب دیاگیاتھا۔وہ اپنے وقت کی معروف اداکارہ تھیں۔۔

مزید :

کلچر -