اکشے اوبرائے ’’جنگلی ‘‘ بن گئے

اکشے اوبرائے ’’جنگلی ‘‘ بن گئے
 اکشے اوبرائے ’’جنگلی ‘‘ بن گئے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار اکشے اوبرائے فلم ’’جنگلی‘‘ کا حصہ بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے اوبرائے فلم ’’جنگلی ‘‘ میں اداکار ودوت جموال کے بچپن کے دوست کا کردار ادا کریں گے اور دونوں جنگل میں ہاتھیوں کے درمیان بڑے ہوتے ہیں اور دونوں کا مقصد جانوروں کا تحفظ ہے۔ اس سلسلے میں اکشے اوبرائے کا کہنا ہے کہ فلم کا حصہ بن کر انہیں بے حد خوشی ہے ۔

اور اس فلم میں ایسی کام کرتے دکھائی دیں گے جواس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں کیے۔ فلم کی ہدایتکار امریکی فلمساز چک رسل ہیں۔

مزید : کلچر